نئی دہلی: ہمسایہ ملک بھارت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوا جس پر بھارتی شہریوں نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔عوام کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر چین اور پاکستان کے ہاتھوں رسوائی کا سامنا کرنے والی بھارتی سرکار مہنگائی کے طوفان کو بھی کنٹرول نہیں کرسکی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں برطانوی و امریکی خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے دوران بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ ہفتے کو مسلسل تیسرے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے فی لٹر تک اضافہ کردیا گیا۔
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، حکومت کی وضاحت
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے ضروریہ مہنگی کیوں ہوئیں؟