پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، فی لیٹر کتنے روپے کم ہوں گے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرولیم مصنوعات
(فوٹو: آن لائن)

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت عوام کو ریلیف کرنے پر غور کر رہی ہے۔ عالمی سطح پر گزشتہ کچھ روز سے خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی ہورہی ہے جس کے نتیجے میں وفاقی حکومت کی جانب سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے درست اعدادوشمار تاحال سامنے نہیں آئے، تاہم رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ 16 اپریل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 12 روپے کی یکمشت کمی کے نتیجے میں پیٹرول کی موجودہ قیمت جو 254روپے 63 پیسے ہے، کم ہو کر 242 روپے فی لیٹر تک آنے کا امکان ہے۔ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں کم ہونے کے ثمرات دیگر پیٹرولیم مصنوعات میں بھی منعکس ہوں گے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر گراوٹ کے بعد ڈیزل کی قیمت میں کمی آئے گی جو 258 روپے 64 پیسے لیٹر سے کم ہو کر 250 روپے فی لیٹر تک آنے کی توقع ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی حتمی منظوری دیں گے۔

Related Posts