ملک بھر میں ایندھن کی سپلائی میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ پیٹرولیم ڈویژن

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول کا بحران، متعدد پمپس بند

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے پیٹرولیم ڈویژن نے ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں کسی بھی رکاوٹ کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں 21 روز کا اوسط پیٹرول اور 36 روز کا ڈیزل اسٹاک موجود ہے۔ ملک بھر میں 4 لاکھ 17 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھادیے

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ملک بھر میں ڈیزل کے اسٹاک کا وزن 5 لاکھ ٹن سے زائد ہے۔ ملک بھر میں فیول سپلائی چین میں خلل یا رکاوٹ کے متعلق اطلاعات بے بنیاد ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔

کرایوں میں اضافے کے بعد کراچی سے حیدرآباد جانے والی وین کا کرایہ 200 روپے اضافے کے بعد 500 روپے ہوگیا، کراچی سے سکھر جانے والی وین کا کرایہ 1200 سے بڑھ کر 1600 تک جا پہنچا۔

کراچی سے پنجاب اور خیبرپختونخوا جانے والی بسوں کے کرایوں میں بھی 20 سے 25 فی صد اضافہ جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی گاڑیوں کے کرائے میں 1000 روپےتک کا اضافہ کردیا گیا۔

Related Posts