سپر لیگ 7، پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24رنز سے شکست دے دی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
سپر لیگ 7، پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24رنز سے شکست دے دی
سپر لیگ 7، پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24رنز سے شکست دے دی

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے 22 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24 رنز سے شکست دے دی ہے۔ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 186 رنز کے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ کپتان وہاب ریاض کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔ مقررہ اوورز کے دوران زلمی کی ٹیم نے 185 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل 7،پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیتنے کیلئے 186رنز کا ہدف دے دیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے 186 رنز بنانے تھے، تاہم مقررہ 20 اوورز میں گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی 161 رنز بنا سکے جبکہ ان کی 8 وکٹیں گر چکی تھیں۔

گلیڈی ایٹرز کے ول اسمیڈ نے پشاور زلمی کے 2 کھلاڑیوں کی ففٹی کے جواب میں اکیلے ہی 60 گیندوں پر 99 رنز بناڈالے، تاہم ان کی شاندار اننگز بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو نہ جتوا سکی۔

ول اسمیڈ کے علاوہ کوئٹہ کا ایک بھی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔ ول کے بعد سب سے زیادہ 25رنز کپتان سرفراز احمد نے بنائے، جیسن رائے بھی 9گیندوں پر 13رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پشاور زلمی کے عثمان قادر نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سلمان ارشاد نے 2 جبکہ حسین طلعت اور لیام لیونگسٹون نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

 

Related Posts