پاکستان سپر لیگ، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 9 رنز سے شکست دے دی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Zalmi, Gladiators to battle for place in play-offs today

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں پشاور زلمی نے کراچی کو 9 رنز سے شکست دے دی ہے، بابر اعظم کی قیادت میں کنگز کی ٹیم مسلسل چوتھا میچ بھی ہار گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم کی 63 گیندوں پر 90 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز بھی کراچی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ مجموعی طور پر کنگز کے کھلاڑی مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز ہی بنا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل 7، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیتنے کیلئے 174رنز کا ہدف دے دیا

پشاور زلمی سے جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف ملنے کے بعد کراچی کنگز نے کھیل شروع کیا تو اوپنر شرجیل خان کوئی بھی رن بنائے بغیر شعیب ملک کی پہلی ہی گیند پر حیدر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ وکٹ کیپر صاحبزادہ فرحان بھی 4گیندیں کھیل کر کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹے۔

ایان کوکبین نے 19 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔ انہیں عثمان قادر کی گیند پر شعیب ملک نے کیچ آؤٹ کیا۔ محمد نبی 10گیندوں پر 10 رنزبنا کر حسین طلعت کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ شعیب ملک کا پکڑا گیا یہ دوسرا کیچ بھی ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرگیا۔

عامر یامین نے 15 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔انہیں محمد عمر نے بولڈکردیا۔ کپتان بابر اعظم میچ کے آخری اوور تک وکٹ پر موجود تھے تاہم ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ آخری کھلاڑی لیوس گریگوری نے 6 گیندوں پر 8 رنز بنائے اور کپتان کے ہمراہ ناٹ آؤٹ رہے۔