پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائیٹڈ کو پشاور زلمی نے 6وکٹوں سے شکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائیٹڈ کو پشاور زلمی نے 6وکٹوں سے شکست دے دی
پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائیٹڈ کو پشاور زلمی نے 6وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)2021 کے کم ترین ہدف کے حصول میں پشاور زلمی کو شروع میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا جب اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلرز نے صرف 9 کے اسکور پر دو وکٹیں حاصل کرلی تھیں۔ تاہم آنے والے بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 17 گیندیں پہلے حاصل کرلیا۔

اسے قبل پشاور زلمی کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم وہاب ریاض کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے رواں سیزن کے سب سے کم اسکور 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی.

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 2021 کے 10 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

 

اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیٹنگ شروع کی تو وہاب رہاض نے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر پہلا میچ کھیلنے والے پال اسٹرلنگ کی وکٹیں بکھیر دیں۔

الیکس ہیلز اسکور آگے بڑھاتے رہے لیکن دوسرے اینڈ سے بلے باز آؤٹ ہوتے گئے، فل سالٹ صرف 9 رنز بنا سکے تاہم دوسری وکٹ کی شراکت میں اسکور 38 رنز تک پہنچ گیا تھا۔

 

ثاقب محمود نے پشاور زلمی کے لیے دوسری وکٹ فل سالٹ کو بولڈ کر کے حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی تیسری وکٹ عمید آصف نے حاصل کی جب 41 کے مجموعے پر فہیم اشرف 2 رنز بنا کر کوہلر کو کیچ دے بیٹھے۔

کپتان شاداب خان پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ وکٹوں کے درمیان جھکتے ہوئے رن لینے کی کوشش میں ناکامی کے باعث کریز بدر ہوگئے اور اس وقت ٹیم کا اسکور 7 اوورز میں 55 رنز تھا۔

 

الیکس ہیلز نے 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 27 گیندوں پر 41 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز ضرور کھیلی لیکن ان کے عزائم کو ثاقب محمود نے محمد عمران کے ہاتھوں کیچ کروائے خاک میں ملا دیے۔

مجیب الرحمٰن نے حسین طلعت کو بی آؤٹ کیا جو 22 رنز بنا کر کھیل رہے تھے جبکہ نئے آنے والے بلے باز آصف علی نے چھکا مار دباؤ کم کرنے کی کوشش کی۔

 

پشاور زلمی کے کپتان اننگز کا 15 واں اوور کرنے آئے تو یونائیٹڈ کا اسکور 6 وکٹوں پر 109 رنز تھا لیکن دونوں اہم وکٹیں حاصل کرتے ہوئے گزشتہ میچ ان کے خلاف کی گئی جارحانہ بیٹنگ کا بدلہ چکایا.

 

افتخار احمد 15 ویں اوور کی پہلی گیند پر کوہلر کو کیچ دے کر آؤٹ ہوئے اور انہوں نے صرف 7 رنزبنائے تھے.

آصف علی 2 چھکوں کی مدد سے 12 گیندوں پر 19 رنز بنا کر اپنے ارادے ظاہر کر چکے تھے لیکن وہاب ریاض نے اوور کی آخری گیند پر چلتا کردیا.

 

وہاب ریاض نے زبردست باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 17 ویں اوور کی تیسری گیند پر حسن علی کو آؤٹ کردیا، وہ 7 رنز پر کھیل رہے تھے اور ٹیم کا اسکور 118 رنز تھا.

 

 ثاقب محمود نے اگلے اوور کی پہلی گیند پر محمد وسیم کی وکٹ حاصل کی تو اسلام آباد کی پوری ٹیم 18 ویں اوور کی پہلی گیند پر ڈھیر ہو چکی تھی.

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 18 ویں اوور کی پہلی گیند پر 118 رنز پر آؤٹ ہوگئی جو رواں سیزن میں اب تک کا سب سے کم اسکور ہے.

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں اور صرف 17 رنز دیے.

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے ٹیم کے کم اسکور کے دفاع کے لیے پہلی اوور کی تیسری گیند پر ان فارم بلے باز امام الحق کو صفر پر آؤٹ کر کے مضبوط بنیاد رکھی.

دوسرے اوور پر شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان باؤلر محمد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی کے خطرناک بلے باز کامران اکمل کو بھی آؤٹ کرکے زلمی کو دباؤ کا شکار کردیا کیونکہ اس وقت پشاور کا اسکور محض 6 رنز تھا اور 2 اہم وکٹیں گر چکی تھیں.

ٹام کوہلر اور شعیب ملک نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 63 رنز کا اضافہ کیا اور ٹیم کے اندر اچانک پیدا ہونے والی بے یقینی کو ختم کر دیا.

زلمی کی تیسری وکٹ کوہلر کی صورت میں گری، جب وہ 69 کے اسکور پر 46 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، جس میں 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے.

حیدر علی نے 3 چوکوں اور 3 چھکوں سے مزین 36 رنز کی اننگز کھیل کر سست بیٹنگ کی رفتار میں تیزی لائی لیکن 17 ویں اوور کی پانچویں گیند پر حسن علی نے آؤٹ کر دیا تاہم ٹیم فتح کے قریب پہنچ چکی تھی.

پشاور زلمی نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنا کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی. شعیب ملک 29 اور شرفین روتھرفورڈ 6 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے. حسن علی نے 2 اور محمد وسیم اور فواد احمد نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی.

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس کے بعد کہا کہ ہم ٹرینڈ تبدیل کرنا چاہتے تھے اور ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے تو پہلے بیٹنگ کا ہی موقع ملا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے جس کا دفاع کیا جا سکے۔ وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پہلے باؤلنگ کرکے ہدف کا تعاقب کریں گے اور ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں رواں سیزن میں پشاور زلمی کا یہ چوتھا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا تیسرا میچ ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ابتدائی دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کی اور چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ پشاور زلمی کو دو فتح اور ایک ناکامی کا سامنا رہا تاہم 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔

Related Posts