پشاور: گریڈ 18 کے سرکاری افسر کی خودکشی، اپنے ہی سرپر گولی مارلی

تازہ ترین

تازہ ترین

خودکشی
(فوٹو: آن لائن)

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں 18 گریڈ کے ایک سرکاری افسر نے مبینہ طور پر اپنے ہی سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی ہے جس پر تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق خودکشی کا یہ افسوسناک واقعہ پشاور کے علاقے حیات آباد میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا باضابطہ مقدمہ فی الحال درج نہیں کیا گیا تاہم واقعے کا روزنامچہ تھانہ تاتارا میں درج کیا گیا ہے۔

پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق خودکشی کرنے والے آفیسر عاصم جاوید نے اپنے ہی گھر میں خودکشی کی جبکہ متوقی شخص کی شناخت عاصم جاوید کے نام سے ہوئی، جن کا اپنے رشتہ داروں کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ تھا۔

پولیس کے مطابق عاصم جاوید نے تنازعات سے پریشان ہونے پر انہوں نے مبینہ طور پر خودکشی کا انتہائی قدم اٹھایا۔ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔ تحقیقات کی تکمیل پر باضابطہ مقدمہ درج کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ متوفی عاصم جاوید محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (پی اینڈ ڈی) میں گریڈ 18 کے افسر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ جبکہ انہوں نے خودکشی آج سے 3 روز قبل 10 جولایئ کو کی تھی۔

Related Posts