پشاور ہائی کورٹ کا فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا عندیہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور ہائی کورٹ کا فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا عندیہ
پشاور ہائی کورٹ کا فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا عندیہ

 پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پی ٹی آئی کی رہنما فردوس اعشق اعوان کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ کیوں نہ ان دونوں کے خلاف وارنٹ جاری کردیئے جائیں۔

پشاور ہائی کورٹ میں پرویز مشرف پھانسی سزا کے خلاف وفاقی وزراء کی خصوصی عدالت کے جج کے خلاف توہین آمیز بیانات پر توہین عدالت درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت عالیہ نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور سابق معاون خصوصی پنجاب حکومت فردوس اعوان کے پیش نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس مسز مسرت ہلالی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حاضر سروس چیف جسٹس کے خلاف ایسی توہین آمیز زبان کا استعمال ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ وزیر قانون فروغ نسیم، معاون خصوصی شہزاد اکبر اور سابق اٹارنی جنرل توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر معافی مانگ چکے ہیں۔ فواد چوہدری اور فردوس اعوان کو 3 بار نوٹس جاری کیے گئے مگر وہ پیش نہیں ہوئے کیوں نہ ان کے خلاف وارنٹ جاری کریں۔

جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیئے کہ ان لوگوں نے پریس کانفرنس میں توہین آمیز زبان استعمال کرکے پوائنٹ اسکورنگ اور اپنا جذبہ دکھانے کی کوشش کی ہے، کیا یہ لوگ جان بوجھ عدالت میں پیش نہیں ہورہے یا پھر شرم آرہی ہے، اگر یہ لوگ منہ بند نہیں رکھ سکتے تو پھر عدالت میں پیش ہوں۔

فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان کے وکلاء نے آئندہ سماعت پر دونوں کی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرا دی۔ جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور نیوزی لینڈ کی راولپنڈی میں ٹریننگ اور میڈیا کانفرنسز کی تفصیلات جاری

Related Posts