ایوب، یحییٰ اور ضیا کومعافی؟ کہیں مہاجر ہونا مشرف کی سزا کا سبب تو نہیں بنا، متحدہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

musharraf.
musharraf.

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے سنگین غداری کیس کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرف کیس کے تمام قانونی پہلوئوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ یقینا یہ مقدمہ اپیل میں بھی جائے گا جو ہر فریق کا حق ہے۔

ترجمان نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 6 کی شق 2 کے تحت آئین شکنی کے مرتکب شخص کی مدد و اعانت کرنے والے افراد بھی ویسی ہی سزا کے مستحق ہوتے ہیں لیکن یہاں ایسا نظر نہیں آ رہا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ آئین شکنی محض مارشل لا یا ایمرجنسی لگانے کا ہی نام کیوں ہے؟ صبح و شام نام نہاد جمہوری حکومتیں ملک کے طول و عرض میں آئین کی مختلف شقوں سے رو گردانی کرتی نظر آتی ہیں۔

مزید پڑھیں:پرویزمشرف کیخلاف عدالتی فیصلے پر پاک افواج میں شدید غم وغصہ واضطراب

ترجمان نے کہا کہ اس وقت ملک میں ادارہ جاتی استحکام کی شدید ضرورت ہے ورنہ معیشت کے مزید ابتر ہونے سے ملک عدم استحکام کا شکار ہوگا۔

آخر میں ترجمان نے کہا کہ یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ محض مشرف کا مارشل لا غلط تھا اور ایوب، یحییٰ اور ضیا کے مارشل لا پر معافی؟ کہیں یہ امتیاز مشرف کے نسلی شناخت کی بنا پر تو نہیں۔

Related Posts