وزیردفاع پرویزخٹک پرویزمشرف سنگین غداری کیس کے فیصلے سے لاعلم نکلے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pervez khattak
فضل الرحمان کاعمران خان سے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی ہے،پرویزخٹک

اسلام آباد :پاکستان کے وزیردفاع پرویزخٹک پرویزمشرف سنگین غداری کیس کے فیصلے سے لاعلم نکلے۔

پارلیمنٹ ہائوس میں ایک صحافی نے پرویز خٹک سے غداری کیس کے فیصلے کے حوالے سے سوال کیاتو انہوں نے بتایاکہ میں تو صبح سے مصروف تھا،آپ سے سن رہا ہوں۔

پرویز خٹک نے کہاکہ عدالت کے فیصلے میں کون کچھ کرسکتا ہے،سپریم کورٹ ایسا ادارہ ہے جس کے فیصلے پر عملددر آمد کرنا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:یا اللہ یارسول ، بینظیر بے قصور،پرویزمشرف کی سزائے موت پربلاول ، بختاوراورآصفہ بھٹو کی ٹویٹس

صحافی نے کہاکہ خٹک صاحب یہ سپریم کورٹ کا نہیں،خصوصی عدالت کا فیصلہ ہے۔ پرویز خٹک نے کہاکہ خصوصی عدالت کا فیصلہ ہے تو آگے جائیگا، جب سپریم کورٹ کا فیصلہ آئے گا تب عملدرآمد کا دیکھیں گے۔

صحافی نے سوال کیاکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر کیا کہیں گے؟ ۔ پرویز خٹک نے کہاکہ قانونی ٹیم جائزہ لے رہی ہے، فیصلہ کرینگے کہ نظرثانی پرجانا ہے یا پارلیمنٹ میں۔

Related Posts