تیسری بار گرفتاری، پرویز الٰہی کو عدالت میں آج پیش کیا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کردیا
لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کردیا

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے اہم عہدیدار اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو تیسری بار گرفتاری کے بعد عدالت میں آج پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چوہدری پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن کورٹ گوجرانوالہ میں پیش کیا گیا تھا۔ سماعت کے دوران پرویز الٰہی کا جج سے کہنا تھا کہ مجھے گندی جگہ رکھا گیا۔ فیصلہ درست نہیں کیا تو آپ کو اللہ تعالیٰ پوچھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

مراد سعید کی گرفتاری کے حوالے سے کے پی پولیس کا مؤقف

سماعت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ جج صاحب، میں 2 بار وزیر اعلیٰ پنجاب بنا، میرے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے۔ میرے دل کے 2 وال پڑ چکے ہیں، پھر بھی مجھے انتہائی گندی جگہ رکھا گیا۔

دو روز قبل لاہور کی مقامی عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے میں چوہدری پرویز الٰہی کو جیسے ہی ڈسچارج کیا، اینٹی کرپشن ٹیم ان کو دوسرے مقدمے میں گرفتار کرکے گوجرانوالہ لے گئی تھی۔

دوسری جانب صدر پی ٹی آئی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری پر ردِ عمل دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا کہ پہلے کرپشن کرپشن کی رٹ لگائی ہوئی تھی، لاہور کے ایک اور گوجرانوالہ کے دونوں کیسز میں پرویز الٰہی بری ہوگئے۔

مونس الٰہی نے کہا کہ بریت کے بعد پنجاب اسمبلی کی بھرتیوں کے بھونڈے کیس میں گرفتار کر لیا۔ الحمد للہ پرویز الٰہی عدلیہ سے سرخرو ہورہے ہیں، مقدمات کا اندراج انتقامی ایجنڈے کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمۂ اینٹی کرپشن نے سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو تیسرے مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔ ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری جعلی بھرتیوں کے مقدمے میں ہوئی ہے۔

Related Posts