عمران خان کی کوئی پہچان ہے تو یوٹرین ہے، منافقت اور کٹھ پتلی ہے، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal-Statement-on-Jakhrani

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کوئی پہچان ہے تو وہ یو ٹرن ، منافقت اور کٹھ پتلی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پروزیراعظم عمران خان کی تنقید کاجواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ نہ لبرل ہوں نہ کرپٹ ہوں نہ منافق ہوں، میں ترقی پسند اور نظریاتی ہوں، ایک سال سے سیاست میں ہوں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم کو براہ راست کہا کہ تم 70 سال کے بوڑھے ہو، 20 سال سے سلیکٹڈ سیاست کرتے آرہے ہوں، اگر عمران خان کی کوئی پہچان ہے تو وہ یو ٹرن ، منافقت اور کٹھ پتلی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہزارہ موٹر وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول خود کو لبرل کہتا ہے، وہ لبرل نہیں بلکہ لبرلی کرپٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلیک میلنگ میں آکر اگر اداروں کو پیچھے ہٹنے کا کہہ دوں تو میں اپنی قوم سے غداری کروں گا، وزیر اعظم

طنزاً انہوں نے کہا کہ جب بارش ہوتی تو پانی آتا ہے، جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے، نٹینر پر دوسرے بیروز گار بھی موجود تھے، جن کو ڈر تھا کہ کرپشن میں پکڑے جائیں گے وہ کنٹینر میں موجود تھے۔

Related Posts