ملتان:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیاسی مداری اکھٹے ہو گئے، لوٹ مار کی سیاست کے خاتمے کا وقت آ گیا،عوام چوروں لٹیروں کے ہاتھوں بے وقوف بننے کیلئے تیار نہیں، 70 سال بعد قوم کو عمران خان کی شکل میں ایمان دار قیادت میسر آئی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، تمام تر رکاوٹوں کے باوجود ترقی کا یہ سفر جاری رہیگا۔پی ڈی ایم کے لاہور جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان میں سیاسی مداری جمع ہو گئے ہیں تاہم لوٹ مار کی سیاست کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ عوام کو لوٹنے والے سیاسی مداری ایک بار پھر اکٹھے ہو گئے، یہ عوام کو جھوٹے نعروں سے دھوکا دینے نکلے ہیں، لیکن عوام ان کھوکھلے اور جھوٹے نعروں کی حقیقت جان چکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ عوام ان چوروں لٹیروں کے ہاتھوں بے وقوف بننے کیلئے تیار نہیں، 70 سال بعد قوم کو عمران خان کی شکل میں ایمان دار قیادت میسر آئی، لیکن اپوزیشن سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، تمام تر رکاوٹوں کے باوجود ترقی کا یہ سفر جاری رہیگا۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کرونا کی شدید لہر میں جلسے منعقد کرنے والے عوام کے کیسے خیر خواہ ہو سکتے ہیں، پی ڈی ایم جلسے کر کے قیمتی انسانی جانوں سے کھیل رہی ہے۔
ماضی میں باریوں کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا۔انھوں نے کہا کہ چوروں کا ٹولہ اپنے لوٹ کے مال کو بچانے کے لیے عوام کو استعمال کرنا چاہتا ہے، لیکن لوٹ مار کی سیاست کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے۔