مہنگائی میں اضافے پر تکلیف ہے، لوگ حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں،مریم نواز

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Maryam Nawaz talks to media in Lahore

لاہور:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تنقید برائے تنقید نہیں کرتے، ہر روز مہنگائی میں اضافے پر تکلیف ہے، لوگ موجودہ حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ پر تمام پی ڈی ایم جماعتوں کا اتفاق ہے، (ن)لیگ اور دیگر جماعتیں استعفے دینے پر یقین رکھتی ہیں،استعفے دینے چاہئیں اور ضرور دینے چاہئیں۔

اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ جس نے پوری زندگی کوئی کام نہیں کیا اس پر ملک اور قوم کی ذمہ داری ڈال دی، وزیراعظم نے سوائے اپوزیشن کو ہدف بنانے کے اور کچھ نہیں سیکھا،ایک نالائق اور نااہل شخص کو اقتدار میں لایا گیا۔

وزیر اعظم کی ترجیحات صرف اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنانا ہے، عوام کی ذمہ داری عمران خان کی ترجیحات میں شامل نہیں، عوام کو وہ جواب دیتے ہیں جنہیں منتخب کریں، ہر روز مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، لوگ بلبلا اٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک پر قبضہ مافیا مسلط ہے، حکومتی بے حسی اور نالائقی زیادہ دیر چل نہیں سکتی، آئینی دائرہ کار سے باہر رہ کر کوئی غلط کام ہوگا تو تنقید کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 4 فروری کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا۔

اس میں لائحہ عمل بنائیں گے، بلاول بھٹو تحریک عدم اعتماد اور ان ہاؤس تبدیلی کی بات کریں گے تو غور کیا جائے گا، اجلاس میں استعفوں کا کیا طریقہ کار ہوگا اس کا فیصلہ کیا جائے گا، لانگ مارچ اور دھرنا کتنے وقت کے لئے ہوگا یہ بھی بیٹھ کر طے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نہ کرے عوام پر حکومت کا عذاب رہے، میرا نہیں خیال مہنگائی کر کے حکومت پانچ سال پورے کرلے گی۔ مریم نواز نے کہا کہ کوئی آئین سے بالا تر ہوکر کوئی کام کرے گا تو ہمارا فرض ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس نے سیکٹر جی11 حادثے کا مقدمہ درج کرلیا، کشمالہ طارق کا بیٹا نامزد