”دیوار مہربانی“اپنے مقاصد پورے کرنے میں ناکام،اہل علاقہ کا بحالی کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

”دیوار مہربانی“اپنے مقاصد پورے کرنے میں ناکام،اہل علاقہ کا بحالی کا مطالبہ
”دیوار مہربانی“اپنے مقاصد پورے کرنے میں ناکام،اہل علاقہ کا بحالی کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:لیاقت باغ کے قریب راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق چیئرمین نے لوگوں کی مدد کی غرض سے”دیوار مہربانی“تعمیر کروائی تھی،مگر جس مقصد کے لئے دیوار قائم کی گئی تھی، اس پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔

ایک سال قبل اس دیوار مہربانی کا مقصد یہ تھا کہ یہاں پر مخیر حضرات اور صاحب ثروت افراد اپنی ضروریات سے زیادہ جوتے کپڑے اور دیگر روزمرہ کے استعمال کی اشیاء رکھ دیتے تھے ،سفید پوش اور غریب لوگ رات کے اندھیرے میں یہاں سے ضرورت کی چیزیں لے جاتے تھے۔

لیکن اب ایسا نہیں ہے،راولپنڈی کے بزرگ سینئر شہری نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس دیوار مہربانی کے اغراض و مقاصد پورے نہیں ہو رہے،جس مقصد کے لئے اس دیوار مہربانی کو تعمیر کیا گیا تھا۔

عرض مندوں حاجت مندوں کو ان کی ضرورت کے مطابق یہاں سے چیزیں نہیں مل رہی،اس دیوار مہربانی کا انچارج سارا دن میں صرف ایک گھنٹہ اس دیوار مہربانی کو کھولتا ہے اور اپنی مرضی سے کام کرتا ہے جس حاجتمند کو جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے وہ اس کو فراہم نہیں کی جاتی۔

شہریوں اور اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اس دیوار مہربانی کو 24 گھنٹے کھلا رہنا چاہیے تاکہ غریب لوگ سردی میں گرم کپڑے،جوتے اور دیگر استعمال کی اشیاء لے جاسکیں۔

اہل علاقہ اور بزرگ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دیوار مہربانی کو مکمل طور پر فعال کیا جائے تاکہ ضرورت مندوں کی بروقت ضروریات پوری ہوسکیں اور سفید پوش افراد کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے پر مجبور نہ ہوں۔

Related Posts