پیمرا نے عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کی کوریج پر پابندی عائد کر دی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیمرا نے عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کی کوریج پر پابندی عائد کر دی
پیمرا نے عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کی کوریج پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ہفتے کے روز جوڈیشل کمپلیکس، اسلام آباد سمیت کسی بھی جماعت، تنظیم اور فرد کی طرف سے کسی بھی قسم کے جلسے، عوامی اجتماع اور جلوس وغیرہ کی لائیو یا ریکارڈ شدہ کوریج پر پابندی عائد کر دی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پی ٹی آئی کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا حوالہ دیتے ہوئے، میڈیا ریگولیٹر ی اتھارٹی پیمرا نے تشویش کے ساتھ” مشاہدہ کیا کہ ”ٹی وی چینلز پرتشدد ہجوم، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی لائیو فوٹیجز/تصاویر دکھا ئی جارہی ہیں۔

اس میں کہا گیا، ”اس طرح کی فوٹیجز/تصاویر ٹی وی اسکرینوں پر بغیر کسی ادارتی نگرانی کے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان لاہور میں حالیہ واقعات کے دوران دیکھی گئیں، جس میں پرتشدد ہجوم نے پیٹرول بموں کا استعمال کیا، پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا گیا اور پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔

اس میں مزید کہا گیا کہ مختلف سیٹلائٹ ٹی وی چینلز پر اس طرح کی فوٹیج کی براہ راست نشریات نے ناظرین اور پولیس کے درمیان ”افراتفری اور خوف و ہراس پیدا کیا”۔ انہوں خبردار کیا کہ ”ہجوم کے ذریعہ اس طرح کی سرگرمی نہ صرف امن و امان کی صورتحال کو خطرے میں ڈالتی ہے بلکہ عوامی املاک اور زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈالتی ہے”۔

مزید پڑھیں:عمران خان کو عدالت کی طرف سے مسلسل ریلیف مل رہا ہے، مریم اورنگزیب

پیمرا کے حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ عدم تعمیل کی صورت میں، پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 30 (3) کے تحت لائسنس معطل کر دیا جائے گا جیسا کہ پیمرا (ترمیمی) ایکٹ 2007 میں ترمیم کی گئی ہے۔

Related Posts