پی ڈی ایم اے نے کے پی کے میں بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم اے نے کے پی کے میں بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی
پی ڈی ایم اے نے کے پی کے میں بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی

پشاور: پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بارشوں سے متعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حالیہ بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق دیر اپر میں 2 جبکہ کرک اور شانگلہ میں ایک ایک مکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کوامدادی کاروائیاں تیزکرنے کی ہدایات کی ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہنا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کیساتھ رابطے میں ہے، 15 جولائی کو تمام اضلاع کو مراسلہ کیا تھا جس میں بارشوں کی پیشگوئی اور پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کی تھی۔

ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم 24/7فعال ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہمیں ہماری ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی کا روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ منشیات، کفن اور قبر میں تبدیل ہوچکا، حلیم عادل

Related Posts