پی ڈی ایم کی جماعتوں نے ملک میں تباہی مچا دی ہے، علی زیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم کی جماعتوں نے ملک میں تباہی مچا دی ہے، علی زیدی
پی ڈی ایم کی جماعتوں نے ملک میں تباہی مچا دی ہے، علی زیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے یک طرفہ فیصلہ کیا، عدالت کا حکم ہے کہ الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کے فیصلے ساتھ سنائے،پی ڈی ایم کی جماعتوں نے ملک میں تباہی مچا دی ہے۔مریم نواز کابینہ میں بیٹھ کر بات کررہی ہیں، یہ سزایافتہ ہیں لیکن ضمانت پر باہر ہیں۔

سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شازیہ مری کا بھی جعلی ڈگری کا کیس کب سے چل رہا ہے، فریال تالپور اور شازیہ مری پر کیسز ہیں، ان کا فیصلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں غربت بڑھ گئی ہے، اس ملک میں اگلا بحران گندم کا آرہا ہے، پی ڈی ایم کی جماعتوں نے ملک میں تباہی مچا دی ہے۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہاکہ جو ملک کا پیسہ چرا کر لے جا رہا ہے وہ وزیرِ اعظم بنا ہوا ہے، الیکشن کمیشن فیل ہوچکا ہے، اتنا متعصب الیکشن کمیشن نہیں دیکھا۔

مزید پڑھیں:تجربہ کاروں نے ملک تباہ کر دیا، شاہ محمود قریشی

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم الیکشن کمشنر کے خلاف توہینِ عدالت کا مقدمہ کریں گے، وہ اس کے مرتکب ہوئے ہیں، عمران خان کو اس بات کی سزا دینا چاہ رہے ہیں کہ اوور سیز پاکستانی ہمیں پیسے دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی فیصلے کے بعد عمران خان کو اب مزید کھل کر فنڈنگ کر رہے ہیں۔

Related Posts