کراچی کے کاروباری مراکزجوڑیا بازار، کھوڑی گارڈن گندے نالے کا منظر پیش کرنے لگے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PCDMA chairman expressed concern over the situation in Karachi

کراچی : چیئرمین پی سی ڈی ایم اے امین یوسف بالاگام واالانے کہا ہے کہ بارش کاسلسلہ تھمنے کے باوجود نکاسی کے انتظامات نہیں کیے گئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جوڑیا بازار اکا دورہ کرکے تباہ کن صورتحال کا ازخود جائزہ لیں۔

پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین و سابق ڈائریکٹر کراچی اسٹاک ایکسچینج امین یوسف بالاگام والانے بارش کا سلسلہ تھمنے کے باوجود کراچی کے اہم کاروباری مرکز جوڑیا بازار، کھوڑی گارڈن سمیت اردگرد کی مارکیٹوں سے بارش کا پانی صاف نہ کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے درخواست کی ہے کہ کراچی کے اہم کاروبای مرکز سے گندے پانی کی نکاسی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں اور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کے حامل کراچی کے تاجروں کو اس مشکل سے نجات دلائیں تاکہ وہ بغیر کسی پریشانی اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

امین یوسف بالاگام والانے ایک بیان کہاکہ بار ش کاسلسلہ تھمے7روز گزر گئے مگر اس کے باوجود سندھ حکومت،این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او کی تمام تر توجہ رہائشی علاقوں تک محدود رہی جبکہ ملکی خزانے میں70فیصد ریونیو جمع کروانے والے کراچی کے تاجروں کو بے یارومددگار تباہ کن بارشوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا جس کے نتیجے میں جوڑیا بابازار، کھوڑی گارڈن سمیت آس پاس کی مارکیٹوں میں کئی فٹ بارش کا پانی جمع ہوگیا اور دکانوں ، گوداموں میں پانی داخل ہوگیا اور مال خراب ہونے سے تاجروں کو خطیر مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کو اربوں روپے ٹیکس دینے والے تاجرآج گندے پانی اور کیچڑ سے گزرنے پر مجبور ہیں اور اب تو صورتحال یہ ہے کہ بارش کا پانی جمع ہونے کے بعد گٹر اُبلنے لگے ہیں جس سے جوڑیا بازار، کھوڑی گارڈن کے راستے گندے نالے کا منظر پیش کررہے ہیں اور کاروبای و تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کے منصوبے کو حتمی شکل دیدی

امین یوسف بالاگام والا نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو موسلا دھار بارشوں سے متاثرہ مارکیٹوں کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ وہ جوڑیا بازار، کھوڑی گارڈن اور آس پاس کی مارکیٹوں کا جائزہ لیں اورکراچی کے سب سے بڑے کاروباری مرکز جوڑیا بازار، کھوڑی گارڈن اوردیگر ملحقہ مارکیٹوں کی صفائی و ستھرائی و سیوریج کے نظام کوبہتر بنانے اور راستوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کی ہدایت کریں تاکہ کاروباری سرگرمیاں بلارکاوٹ جاری رکھی جاسکیں۔

Related Posts