پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 کے انعقاد کو حتمی شکل دینے کی منصوبہ بندی کر لی گئی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہفتے سے مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق میٹنگز میں چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد سید، پی ایل ایل کے سی ای او سلمان نصیر سمیت تمام ڈیپارٹمنٹس کے ڈائریکٹرز شریک ہوں گے، جس میں چیمپینز ٹرافی 2025 کے حوالے سے پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ہانیہ عامر اور یشما گل کے ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، ویڈیوز
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں پی ایس ایل سیزن 10 کی پلیئرز ڈرافٹنگ سمیت دیگر اہم ایشوز پر بھی فیصلہ ہوگا۔
چیمپئینز ٹرافی کے لیے آئی سی سی سیکریٹریٹ بھی بنایا جائے گا جبکہ چیمپینز ٹرافی کی تیاریوں کے لیے کمیٹیاں بھی تشکیل دییے جانے کا امکان ہے۔