سرفراز احمد کی مکمل چھٹی، پی سی بی نے ون ڈے ٹیم کی کمان بھی بابر اعظم کو سونپ دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PCB names Babar Azam ODI captain, Sarfraz slips to Category B in central contract
babar azam

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسٹار بلے باز بابر اعظم کو ون ڈے ٹیم کی کمان دیتے ہوئے سابق کپتان سرفراز احمد کو بی کیٹگری میں ڈال دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے، نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور افتخار احمد کو آئندہ سال کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا قائد برقرار رکھنے کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کی قیادت بابر اعظم کے حوالے کرنیکی توثیق کردی ہے۔

شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور بلے باز افتخار احمد بھی سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں  میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: اسٹار بلے بار بابر اعظم نے ویمنز ٹیم کو داؤ سکھانا شروع کردیئے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد، امام الحق اور یاسر شاہ تنزلی کے بعد بی کیٹگری میں چلے گئے جبکہ حسن علی، محمد عامر اور وہاب ریاض کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہوسکا۔

Related Posts