قومی کرکٹ بورڈ کی طرف سے کرکٹرز کے لیے فٹنس کیمپ کا انعقاد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ بورڈ کی طرف سے کرکٹرز کے لیے فٹنس کیمپ کا انعقاد
قومی کرکٹ بورڈ کی طرف سے کرکٹرز کے لیے فٹنس کیمپ کا انعقاد

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹرز کے لیے  آٹھ روزہ فٹنس کیمپ کا انعقاد کیا ہے جو آج سے 25 نومبر تک جاری رہے گا۔

لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہ کیمپ میں محمد عرفان، عماد وسیم اور محمد عامر فزیکل ٹریننگ میں مصروف رہے جبکہ طبی معاملات کی دیکھ بھال کے لیے ڈاکٹر سہیل سلیم ان کی نگرانی پر مامور رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیوس کپ مقابلے پاکستان سے منتقل کرنے پراعصام الحق ایونٹ سے دستبردار

قومی کرکٹ ٹیم کے لیے منعقدہ فٹمس کیمپ میں متعدد کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ مصروفیات کے باعث شرکت نہیں کرسکیں گے اس لیے بورڈ حکام کی طرف سے ایسے کرکٹرز کو ٹریننگ کا بلاوا نہیں بھیجا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل افغانستان نے دوسرے ٹی20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 41 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی،کریم جنت نے11رنز کے عوض پانچ وکٹ لی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

افغانستان نے لکھنؤ میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز حضرت اللہ زازئی اور رحمان اللہ گرباز نے ٹیم کو 42 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن اسی اسکور پر دونوں اوپنرز بالترتیب 26 اور 15 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

مزید پڑھیں: افغانستان نےدوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

Related Posts