ایران میں درآمدات کیلئے پہلی بار کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک سرکاری ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران نے کرپٹو کرنسی استعمال کرتے ہوئے پہلی بار درآمدات کی ادائیگی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس اقدام سے ممکنہ طور پر ایران امریکی پابندیوں کا اثر زائل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر ایران نے اپنے ڈیجیٹل اثاثوں کے ذریعے ایک کروڑ ڈالر مالیت کی درآمدات کی ہیں۔
اس طرح ایران امریکی ڈالر کے غلبے والے عالمی مالیاتی نظام پر انحصار ختم کرکے ان ممالک کے ساتھ تجارت کرسکتا ہے جن پر امریکی پابندیاں نافذ ہیں جن میں روس شامل ہے۔
ایران کی وزارت صنعت و تجارت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ستمبر کے آخر تک مخصوص ممالک سے غیر ملکی تجارت کرپٹو کرنسی کے ذریعے ہی ہوا کرے گی۔