پی ایس ایل 5: غیر متعلقہ افراد کو سیکورٹی کلیئر کیے بغیر پاسز جاری کرنے کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 5: غیر متعلقہ افراد کو سیکورٹی کلیئر کیے بغیر پاسز جاری کرنے کا انکشاف
پی ایس ایل 5: غیر متعلقہ افراد کو سیکورٹی کلیئر کیے بغیر پاسز جاری کرنے کا انکشاف

اسلام آباد:  پی ایس ایل فائیو کے میچز کے دوران پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر کی طرف سے غیر متعلقہ افراد کو سیکورٹی کلیئر کیے بغیر پاسز جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیا ڈائریکٹر نے اپنے عزیز و اقارب پر نوازشات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جو کہ سیکورٹی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے غیر متعلقہ لوگوں کو بغیر سیکورٹی کلیئرنس کے پاسز ایشو کیے جارہے ہیں جبکہ سیکورٹی کی کلیئرنس سپیشل برانچ کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جن لوگوں کو پاسز جاری کیے جارہے ہیں وہ وی وی آئی پی سیٹوں پر برا جمان ہوتےہیں جہاں کھلاڑیوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے جو کہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے جبکہ پی سی بی اپنے اندر تبدیلی لانے کو بالکل تیار نہیں ہے۔

پی ایس ایل شروع ہونے سے قبل عمر اکمل کا سکینڈل سامنے آیا جبکہ متعدد کھلاڑی میچ فکسنگ جیسی لعنت کا شکار ہو چکے ہیں۔  ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت سارے ایسے لوگ جو میڈیا ڈائریکٹر کے عزیز و اقارب ہیں، ان  کی آمد کا سلسلہ اسٹیڈیم میں بغیر سیکورٹی جاری ہے۔

اس سلسلے میں  پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر شکیل خان سے رابطہ کیا گیا جو ان دنوں راولپنڈی سٹیڈیم میں ڈیوٹی سر انجام دے رہےہیں۔ان سے جب ان غیر متعلقہ افراد کی لسٹ مانگی گئی تو پی سی بی انتظامیہ سمیت میڈیا ڈائریکٹر نے ہمیں لسٹ دینے سے انکار کر دیا۔لسٹ مانگنے کا مقصد ان لوگوں کی شناخت کرنا تھا جو کہ مشکوک ہیں

مشکوک افراد کو بغیر سیکورٹی کلیئرنس کے اسٹیڈیم میں جانے دیا جارہا ہے جبکہ مختلف نجی ٹی وی چینلز کے کیمرہ مینوں کو بھی اسٹیڈیم سے باہر نکال دیاگیا اور کوریج کرنے سے روک دیا گیا ۔ان کیمرہ مینوں کے پاس میچ کور کرنے کے پاسز موجود تھے۔ پی سی بی کے میڈیا سیل کے انچارج اس کھیل میں ملوث ہیں۔ 

میڈیا سیل انچارج نےبہت سارے غیر متعلقہ اشخاص کو اسٹیڈیم میں داخلے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے جن کا اس ایونٹ سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ اس میں بہت سارے نام نہاد صحافی بھی شامل ہیں جن کا سپورٹس کی بیٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے جو بہت بڑا سیکورٹی رسک ہے۔ 

Related Posts