سول ایشن کی اجازت کے باوجود قومی ایئر لائن کے مسافر ناشتے اور کھانے سے محروم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سول ایشن کی اجازت کے باوجود قومی ایئر لائن کے مسافر ناشتے اور کھانے سے محروم
سول ایشن کی اجازت کے باوجود قومی ایئر لائن کے مسافر ناشتے اور کھانے سے محروم

اسلام آباد:سول ایشن کی اجازت کے باوجود قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے مسافر ناشتے اور کھانے سے محروم ہیں، جس کے باعث مسافروں نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یکم اکتوبر سے اندرون ملک پروازوں میں کھانا فراہم کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد پرواز پی کے 300 میں مسافروں کو ناشتہ نہیں دیا گیا۔

دوران پرواز مسافروں کو صرف ایک بوتل پانی ان کی نشست پر رکھی ملی، اسلام آباد کا یک طرفہ کرایہ 15 ہزار روپے تک لیا گیا اور کھانا نہیں دیاگیا۔

مزید پڑھیں: جعلی کورونا ویکسین سر ٹیفکیٹ:26 مسافروں کو جہاز سے آف لوڈ کردیا گیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اجازت کے باوجود پروازوں میں ناشتہ اور کھانا نہ دینے پر مسافروں نے ناراضی کااظہار کیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پروازوں میں کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کیس میں کمی کے بعد کیا گیاہے۔

Related Posts