کراچی ایئرپورٹ پردبئی جانے والے مسافروں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی ایئرپورٹ پردبئی جانے والے مسافروں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا
کراچی ایئرپورٹ پردبئی جانے والے مسافروں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا

کراچی: جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پردبئی جانے والے 70 سے زائد مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پردبئی جانے والے مسافروں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا، اور 70 سے زائد مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کے پاس ریپڈ انٹیجنٹ کی رپورٹ موجود نہیں تھی۔ذرائع کے مطابق مسافر ایمریٹس ایئر کی پرواز ای کے 601 کے ذریعے دبئی جانا چاہتے تھے، جب کہ غیر ملکی ایئر لائن (ایمریٹس ایئر)کی جانب سے مسافروں کیلئے نئی شرط لاگو کی گئی ہیں۔

مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کے ساتھ پرواز سے 4 گھنٹے قبل ریپڈ انٹیجنٹ ٹیسٹ کی شرط لاگو ہے، مسافروں کو ایئرپورٹ آمد سے 4 گھنٹے قبل ریپڈ انٹیجنٹ کے بغیر بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کیے جارہے۔

مسافروں کا کراچی ایئرپورٹ پر لاونج میں رش لگ گیا ہے اور مسافر احتجاج کر رہے ہیں، جب کہ ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانزٹ مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ پر جانے کی اجازت ہے۔

صرف دبئی جانے والے مسافر جن کے ریپڈ انٹیجنٹ ٹیسٹ کی رپورٹ نہیں ہے وہ سفر نہیں کرسکتے، وہ مسافر جو دبئی سے ویکسین لگوا کر آئے ہیں انھیں سفر کی اجازت ہے، سی اے اے اور محکمہ صحت کی جانب سے ریپڈ ٹیسٹ کی سہولت صرف بیرون ملک سے کراچی آنے والے مسافروں کو فراہم کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان بھارت نہیں، یہاں کسی قسم کی فاشسٹ آڈیالوجی نہیں چل سکتی، فواد چوہدری

Related Posts