راولپنڈی سے آزاد کشمیر جانے والی مسافر بس گہری کھائی میں جاگری، 9 افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی سے آزاد کشمیر جانے والی مسافر بس گہری کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق
راولپنڈی سے آزاد کشمیر جانے والی مسافر بس گہری کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی سے آزاد کشمیر جانے والی مسافر بس مظفر آباد میں گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ خوفناک حادثہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت میں ضامن آباد کے علاقے میں پیش آیا۔ مظفر آباد میں کوہالہ کے قریب ڈرائیور تیزرفتار مسافر بس پر قابو نہ رکھ سکا۔

مسافر بس گہری کھائی میں گرنے کے باعث 3 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ حادثے کے نتیجے میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ریسکیو کیے جانے والے زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے میتوں اور زخمی افراد کو ہسپتال پہنچانے کا کام شروع کردیا۔ 3 افراد کی میتیں عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز جبکہ 5 کی سی ایم ایچ منتقل کردی گئی ہیں۔

زخمی افراد کو قریبی ہسپتال میں طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش شروع کردی ہے۔ 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل حسن ابدال میں برہان انٹرچینج کے قریب تیز رفتاری کے باعث بس کھائی میں جاگری، جس کے باعث 15مسافر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

رواں ماہ 3 مئی کے روز پیش آنے والے حادثے سے قبل مسافر بس مسافروں کو لے کر لاہور سے مردان کی جانب رواں دواں تھی کہ تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 15مسافر زندگی کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: برہان انٹرچینج کے قریب بس کھائی میں گرنے سے 15مسافر جاں بحق

قبل ازیں صوبہ پنجاب کے شہر لیہ میں پولیس وین کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں وین پر سوار 23 قیدیوں سمیت متعدد افراد زخمی جبکہ 2 پولیس اہلکار فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہو گئے۔

 قیدیوں کو مظفر گڑھ سے لیہ منتقل کرتے ہوئے پولیس وین اعظم بائی پاس کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 23 قیدی اور 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 2 پولیس اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔

مزید پڑھیں: لیہ میں پولیس وین کو حادثہ پیش آگیا، 2 اہلکار شہید، متعدد افراد زخمی

Related Posts