اسرائیلی فورسز نے غزہ کی حمایت پر فلسطینی گلوکارہ دلال ابو آمنہ کو گرفتار کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیلی فورسز نے فلسطینی گلوکارہ دلال ابو آمنہ کو غزہ کی حمایت میں پوسٹ کرنے پر ”اشتعال انگیزی“ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

انسٹاگرام پر تین لاکھ سے زیادہ فالوورز رکھنے والی گلوکارہ کو پیر کی رات ناصرت میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ابو آمنہ کے وکلاء نے عرب 48 ویب سائٹ کو بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے ان سے پوچھ گچھ کی ہے، لیکن ’ان کی حراست میں توسیع کا کوئی سرکاری فیصلہ نہیں کیا گیا ہے‘۔

گلوکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آخری دو سوشل میڈیا پوسٹس جو انہوں نے اکاؤنٹ پرائیویٹ کرنے سے پہلے کی تھیں، ان میں غزہ میں کام کرنے والے خیراتی اداروں کے لنکس اور پوسٹس شامل تھیں جن میں لکھا گیا تھا کہ ’رب مجھے راحت اور رحم عطا فرما‘ اور ’خدا کے سوا کوئی فاتح نہیں‘، جو کہ قرآن پاک کی آیات کا حوالہ ہے۔

اسرائیل کی جانب سے قتل کی دھمکیاں، امریکی ماڈل جیجی حدید نے اپنا فون نمبر تبدیل کردیا

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ابو آمنہ دو بچوں کی ماں ہیں، انہوں نے اس سے قبل اسرائیلی آباد کار گروپوں کی طرف سے ہراساں کیے جان کی شکایت درج کرائی تھی۔

ناصرت میں پیدا ہونے والی گلوکارہ ایک تربیت یافتہ نیورو سائنٹسٹ بھی ہیں اور فلسطین کے بارے میں اپنے حب الوطنی پر مبنی گانوں کے لیے جانی جاتی ہیں۔

Related Posts