غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے باعث 21 ویں روز شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 7500 سے تجاوز کر گئی۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے 481 فلسطینی شہید ہوئے۔
مجموعی طور پر اب تک 7500 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 2913 بچے اور 1709 خواتین شامل ہیں۔
2005 سے اب تک غزہ کو پانچ بار اسرائیلی پاگل پن کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس بار شہید ہونے والی تعداد گزشتہ 18 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والے شہریوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری کی وجہ سے 940 بچوں سمیت 1650 فلسطینی لاپتہ ہیں۔ لاپتہ افراد ممکنہ طور پر تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کے باعث 12 ہسپتال اور 57 طبی مراکز مکمل طور پر ناقابل استعمال ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کے بعد غزہ کی پٹی پر اپنے تازہ حملے کے آغاز کے بعد سے تقریباً 200,000 مکانات کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کر دیا ہے۔