جماعت اسلامی کے تحت بچوں کی یکجتہی فلسطین ریلی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام لاہور میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بچوں نے “یکجہتی فلسطین ریلی” نکالی۔ ریلی میں اسکول کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ریلی میں شریک بچوں سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ان بچوں نے فلسطینیوں کو پیغام دیا ہے کہ کس طرح وہ فلسطینی بچوں کے ساتھ ہیں، بیس دن ہو گئے چھ ہزار سے زائد بم غزہ پر گرائے گئے، بمباری سے بچوں کے بستے، پانی کی بوتلیں اور ان کے والدین کو خون میں نہلادیا گیا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسرائیلی دہشتگردی پر دنیا سو رہی ہے، اقوام متحدہ کے تحت انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں، اس لئے سو رہی ہیں کیونکہ فلسطینی مسلمان ہیں، مسلمانوں کا خون بہانا اور ان کے گھروں کو ملیامیٹ کرنا اسرائیل اپنا جائز حق سمجھتا ہے۔ دنیا نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہے، امریکہ نے اسرائیل کو قتل عام کا لائسنس دیا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ مسلم اُمہ اور مسلم فوجوں کی ذمہ داری ہے کہ غزہ کو بچانے کیلئے آگے بڑھیں، بیانات یا قراردادوں سے اسرائیلی ٹینکوں یا توپوں کا رخ نہیں موڑا جاسکتا۔ امریکہ برطانیہ جاپان اگر اسرائیل کی مدد کیلئے آگے آسکتے ہیں تو پاکستانی فوج کیوں آگے نہیں بڑھ سکتی؟

سراج الحق نے کہا کہ مسلم حکمران اپنی ذمہ داری پوری کریں، سب مل کر عالمی سطح پر فلسطین و غزہ کے بچاؤ کیلئے اقدامات کریں۔ سراج الحق کاکہنا تھا کہ غزہ کو دوبارہ آباد کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

Related Posts