آل راؤنڈر بن کر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں،وائل عثمانی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan's Youngest 11-Year-Old Professional Leg Spinner

کرکٹ اور پاکستان کا چولی دامن کا ساتھ ہے، قومی کھیل نہ ہونے کے باوجود ملک میں کرکٹ کا شوق ہر خاص و عام میں پایا جاتا ہے اور پاکستان کا بچہ بچہ کرکٹر بن کر ملک وقوم کا نام روشن کرنے کے خواب دیکھتا ہے، ایسا ہی ایک بچہ وائل عثمانی جو 11 سال کی عمر میں ایک اچھے لیگ اسپنر کا روپ دھار چکا ہے اور قوی امید ہے کہ مستقبل میں یہ بچہ عبدالقادر، مشتاق احمد، دنیش کنیریا اور شاداب خان کی طرح ملک کا نام ضرور روشن کریگا۔

ایم ایم نیوز نے مستقبل کے اس ستارے کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا جس کا احوال نذر قارئین ہے۔

ایم ایم نیوز: آپ نے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیسے کیا ؟
وائل عثمانی: میرے بھائی کرکٹ کھیلتے تھے انہیں دیکھ کر مجھ میں بھی کرکٹ کھیلنے کا شوق پیدا ہوا اور میں نے لیگ اسپن سے کیریئر کا آغاز کیا۔

ایم ایم نیوز:کس کھلاڑی سے متاثر ہوکر لیگ اسپنر بننے کا فیصلہ کیا ؟
وائل عثمانی: میں عادل رشید، راشد خان اور شاداب خان کو دیکھ کر لیگ اسپن کرنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن میرا باؤلنگ ایکشن شاداب خان کی طرح ہے۔

ایم ایم نیوز:کیا آپ کے خیال میں لیگ اسپنر بننا آسان ہے ؟
وائل عثمانی: میرے خیال میں لیگ اسپن زیادہ مشکل نہیں ہے اگرآپ تھوڑی محنت کریں تو لیگ اسپنر بن سکتے ہیں۔

ایم ایم نیوز:آپ روزانہ کتنی دیرپریکٹس کرتے ہیں ؟
وائل عثمانی: میں روزانہ پریکٹس کرتا ہوں کیونکہ کوئی بھی کام کرنے کیلئے پریکٹس بہت ضروری ہے اس لئے میں روز ایک گھنٹہ پریکٹس کرتا ہوں۔

ایم ایم نیوز:آپ کس کلاس میں پڑھتے اور پڑھائی میں کیسے ہیں ؟
وائل عثمانی: میں حراء فاؤنڈیشن اسکول میں پانچویں جماعت کا طالبعلم ہوں اور کھیل کے ساتھ ساتھ پڑھائی پر بھی پوری توجہ دیتا ہوں۔

ایم ایم نیوز:کھیل اور اسکول کے ساتھ مذہبی تعلیم کی طرح رجحان کیسا ہے ؟
وائل عثمانی: ابھی حال ہی میں رمضان المبارک کے دوران میں نے قرآن حفظ کیا ہے اور اس دوران میں نے ہارڈ بال کے بجائے ٹیپ بال کرکٹ کھیل کر پریکٹس بھی جاری رکھی۔

ایم ایم نیوز:پی ایس ایل سے متعلق سب سے اچھی بات کیا لگتی ہے ؟
وائل عثمانی: پاکستان سپر لیگ کیلئے سب سے اچھی ہے کہ یہ ایونٹ پاکستان میں ہوتا ہے اور اس سے پاکستان میں کرکٹ کو فروغ مل رہا ہے۔

ایم ایم نیوز:پاکستان سپر لیگ میں آپ کس ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں؟
وائل عثمانی: میرے خیال میں اس بار کراچی کنگز پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتے گی اور میری خواہش ہے کہ اسلام آبادیونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا فائنل ہو۔

ایم ایم نیوز:آپ کی اب تک کی سب سے اچھی پرفارمنس کونسی رہی ؟
وائل عثمانی: میں نے ایک میچ میں مخالف ٹیم کیخلاف انتہائی اہم وقت میں 22 رنز دیکر 3وکٹیں حاصل کی تھیں جو میرے سب سے اچھی پرفارمنس رہی۔

ایم ایم نیوز: زندگی میں آگے چل کر کیا بننا چاہتے ہیں ؟
وائل عثمانی: میں ایک اچھا آل راؤنڈر بن کر پاکستان کی خدمت اور اپنے ملک وقوم کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔

Related Posts