پاکستان کی کشمالہ طارق نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں جاری ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں خواتین کی 25 میٹر پسٹل کیٹیگری میں نیا قومی ریکارڈ بنادیا تاہم وہ ایک پوائنٹ کی کمی کی وجہ سے فائنل اور ممکنہ طور پر اولمپک کوالیفیکشن محرومی کا شکار ہوئیں۔
کشمالہ نے دو روز جاری رہنے والے 25 میٹر ائرپسٹل کے مقابلوں میں پہلے روز 290 اور دوسرے روز مزید 293 پوائنٹس حاصل کرکے مجموعی طور پر 583 پوائنٹس بنائے اور ملک کا نام روشن کیا۔
واضح رہے کہ قبل کشمالہ ہی نے اس سال ہونے والے نیشنل گیمز میں 582 پوائنٹس اسکور کئے تھے۔
کشمالہ طلعت ایک پوائنٹ کی کمی کی وجہ سے فائنل راؤنڈ تک نہ آسکیں اور نویں نمبر پر رہیں۔
مزید پڑھیں:رواں سال خلا میں قومی پرچم لہرانے والی پاکستان کی پہلی خلا باز
کشمالہ اور بھارت کی ردھم شنگھوان کے درمیان مقابلہ 583 پوائنٹس پر برابر تھا لیکن بھارتی شوٹر کے سینٹر آف ٹارگٹ 23 شاٹس تھے اور کشمالہ کے سینٹر شاٹس 19 تھے جس کی بنیاد پر بھارتی کھلاڑی آٹھویں پوزیشن برجمان ہوئیں۔