پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر مندی غالب رہی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 1600 پوائنٹس کا اضافہ
ایک ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 1600 پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر مندی کا رجحان رہا،اور کے ایس ای100انڈیکس600پوائنٹس کم ہوگیا جس کی وجہ سے انڈیکس 33 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے کم ہو کر 33 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 131 ارب روپے کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی اور سرمائے کا مجموعی حجم 67 کھرب روپے سے کم ہو کر 66 کھرب روپے کی سطح پر آگیا۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال، جے یو آئی کے دھرنے سے اضطراب پھیلنے، کیپٹل مارکیٹ میں آئندہ کی صورتحال کا دارومدار ایف اے ٹی ایف کے فیصلے پر منحصر ہونے اور ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے فیصلے پر سرمایہ کاری کے بیشتر شعبوں نے حصص کی آف لوڈنگ کو ترجیح دی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے مندی کی لپیٹ میں رہی، 4دن کی مندی سے انڈیکس 803.1 پوائنٹس لوز کر گیا جبکہ ایک دن کی تیزی سے انڈیکس نے 197.56 پوائنٹس ریکور کئے تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ پر مندی کے اثرات غالب دیکھے گئے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے ایس ای 100 انڈیکس میں 605.54 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس34475.69 پوائنٹس سے کم ہو کر 33870.15 پوائنٹس ہو گیا۔

اسی طرح408.75 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30 انڈیکس16237.38 پوائنٹس سے گھٹ کر15828.63 پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس24794.59 پوائنٹس سے کم ہو کر 24453.83 پوائنٹس پر آگیا۔

مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھرب31 ارب 90 کروڑ 6 لاکھ64 ہزار799 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا حجم67 کھرب71 ارب 13 کروڑ 44 لاکھ 32 ہزار 982 روپے سے کم ہو کر 66 کھرب 66 کھرب 39 ارب 23 کروڑ 37 لاکھ 68 ہزار183 روپے رہ گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 34697.92 پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا ۔

مندی کے سبب انڈیکس ایک موقع پر 33666.41 پوائنٹس کی کم سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ5اب روپے مالیت کے 15 کروڑ 64 لاکھ 02 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 4 ارب روپے مالیت کے 11 کروڑ 52 لاکھ28 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1857 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 774 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،964 میں کمی اور119 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام، ٹی آر جی پاک لمیٹڈ، لوٹے کیمیکل، یونٹی فوڈز لمیٹڈ، فوجی سیمنٹ، فوجی فرٹیلائزر بن قاسم، کے الیکٹرک لمیٹڈ، پاک انٹر نیشنل بلک، بینک آف پنجاب، اینگرو پولیمر، اٹک ریفائنری، دوست اسٹیل لمیٹڈ، حیسکول پیٹرول، ڈیسکون آکسچیم، عبداللہ شاہ، ایونسن لمیٹڈ، کوئس فوڈز، میپل لیف اور ڈی جی کے سیمنٹ سر فہرست رہے۔

Related Posts