نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان منگل کو کیا گیا، کپتان بابر اعظم کی سفارش کے بعد نائب کپتان شاداب خان کو شامل کیا گیا اور شاہین شاہ آفریدی کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی۔
پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق، شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے بعد انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز نہیں کھیلے تھے کیونکہ وہ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران گھٹنے کی انجری کے بعد اپنی بحالی کا عمل مکمل کررہے تھے۔
شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف اور محمد رضوان کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ان تمام کھلاڑیوں نے گزشتہ ماہ شارجہ میں افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوران آرام کیا تھا۔
بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بطور کپتان اپنی خدمات دوبارہ شروع کریں گے، جبکہ شاداب نائب کپتان کے طور پر اپنی اصل پوزیشن پر واپس آجائیں گے۔
شارجہ میں شاندار پرفارمنس کے بعد تین نوجوان احسان اللہ، صائم ایوب اور زمان خان کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ احسان اللہ کو بھی کیریئر میں پہلی بار ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
اسکواڈ 6 اپریل کو لاہور میں جمع ہوگا جہاں تربیتی کیمپ 7 اپریل کو شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں:پاکستانی مارشل آرٹ فائٹر شاہ زیب رند نے امریکا میں اہم کامیابی حاصل کرلی
قومی اسکواڈ:
T20I: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زمان خان
ODI: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، احسان اللہ، امام الحق، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور اسامہ میر۔ ریزرو: عباس آفریدی، ابرار احمد اور طیب طاہرشامل ہیں۔