پاکستانی مارشل آرٹ فائٹر شاہ زیب رند نے امریکا میں اہم کامیابی حاصل کرلی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پاکستانی مارشل آرٹ فائٹر شاہ زیب رند نے امریکا میں اہم کامیابی حاصل کرلی
پاکستانی مارشل آرٹ فائٹر شاہ زیب رند نے امریکا میں اہم کامیابی حاصل کرلی

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹ فائٹر شاہ زیب رند نے امریکا میں شاندار کامیابی حاصل کرکے ملک کا نام روشن کردیا۔

میامی میں کامبیٹ کراٹے لیگ میں پاکستانی مارشل آرٹ فائٹر شاہ زیب رند نے اپنی پروفیشنل فائٹ جیت لی، انہوں نے وینیز ویلا کے گیبو ڈیاز کو تین راؤنڈز میں ہرایا۔

ریفریز کی جانب سے تین، تین منٹ کے تین راؤنڈز کے بعد شاہ زیب کو متفقہ فاتح قرار دیا گیا، شاہ زیب رند کامبیٹ کراٹے میں شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی فائٹر ہیں۔

شاہ زیب نے ٹوئٹر پر اپنی جیت کی خبر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا’الحمدللہ، ہم نے یہ کر دیا،’۔

مزید پڑھیں:ممنوعہ ادویات کا استعمال، باکسر عامر خان پر 2 سال کیلئے پابندی عائد

ان کی جیت پر سوشل میڈیا پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، سابق وزیراعلیٰ جام کمال، پی ٹی آئی کی زرتاج گل اور دیگر عوامی شخصیات نے اس کارنامے پر انہیں مبارکباد دی۔