لندن: برطانیہ میں سیریز کیلئے موجود قومی کرکٹ ٹیم نے مانچسٹر میں عید کی نماز ادا کردی،پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج کھیلا جائے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے عید کی نماز کے بعد آج کے میچ کی تیاری میں حصہ لیا۔ پاکستان اور انگلش کرکٹ ٹیم کے درمیان آخری میچ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6بجے اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں شروع ہوگا۔
قومی اسکواڈ شام 4 بجے ہوٹل سے اسٹیڈیم روانہ ہوگا،قومی کرکٹ اسکواڈ بدھ کی صبح مانچسٹر سے بارباڈوس روانہ ہوگا،قومی اسکواڈ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے بارباڈوس پہنچے گا، بارباڈوس پہنچنے پر قومی اسکواڈ کو ایک روز آئیسولیشن میں گزارنا ہوگا اس دوران اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی کوروناٹیسٹنگ کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:یورو کپ:کھیل یا جنگ کا میدان