پاکستان کے محمد وسیم (12-2, 8ناک آؤٹ)کا مقابلہ فلپائنی لیجنڈ ڈونی نائٹس (43-2-6, 23ناک آؤٹ)سے دبئی میں ہوگا، جو کہ سابق چار مرتبہ ویٹ ورلڈ چیمپیئن رہ چکے ہیں،Disrupt Promotions کی جانب سے 22جولائی ہفتہ کے روز افتتاحی ایونٹ UAE میں منعقد کیا جارہا ہے۔
پاکستان تعلق رکھنے والے محمد وسیم کے پاس پیشہ ورانہ طور پر کھیلے گئے 14 پروفیشنل باکسنگ میچوں میں سے آٹھ ناک آؤٹ کے ساتھ 12 باؤٹس جیتنے کا شاندار ریکارڈ ہے۔
مزید پڑھیں:مینز ایمرجنگ ایشیا کپ،پاکستان شاہینز کی قیادت محمد حارث کے سپرد
وہ فلائی ویٹ میں 2017 میں ڈبلیو بی سی سلور بیلٹ جیتنے والے پہلے پاکستانی تھے اور پھر ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔ پچھلے سال ہی انہوں نے انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل کے لیے انگلینڈ کے سنی ایڈورڈز کا مقابلہ کیا۔