پاکستان کے حشام ہادی ایک مرتبہ پھر ایشین چیمپئن بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے حشام ہادی ایک مرتبہ پھر ایشین چیمپئن بن گئے
پاکستان کے حشام ہادی ایک مرتبہ پھر ایشین چیمپئن بن گئے

نئی دلی: پاکستان کے حشام ہادی خان نے ایک اہم کارنامہ سر انجام دے دیا، نوجوان نے ایشیا کپ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں فتح حاصل کرلی۔

یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کا انعقاد بھارت کے شہر نئی دلی کیا گیا، جہاں پاکستان کے حشام ہادی خان ایک مرتبہ پھر ایشین چیمپئن بن گئے۔

حشام ہادی خان نے 3 روزہ ایونٹ کے فائنل راؤنڈ میں پہنچنے والے کھیل کے دوسرے دن سے ہی لیڈ حاصل کرلی تھی ان کا دو دن کا اسکور 1420 تھا۔ حشام ہادی خان نے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے فائنل میں بھارت کے مادھو گوپال کماتھ کو شکست دی۔

پاکستان کے مونس خان نے ٹیم چیمپئن شپ میں ملائیشیئن پلیئر کے خلاف ہائی ایسٹ انفرادی اسکور 760 بھی بنایا۔

ٹاپ ٹین میں پاکستان کے 6 پلیئرز رہے۔ چیمپئن حشام ہادی خان پہلے بھارت کے مادھو گوپال کماتھ دوسرے اور عفان سلمان تیسرے نمبر پر رہے۔ایشین چیمپئن شپ میں 11 ممالک کے 60 پلیئرز کے درمیان مقابلہ تھا۔

مزید پڑھیں:برازیلین فٹبالر نیمار انجری کا شکار، ورلڈکپ کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک

اس کے علاوہ پاکستان کے مونس خان نے انڈر 16 اور احمد سلمان نے انڈر 12 کا ٹائٹل جیت لیا۔

Related Posts