پاکستان کے حمزہ خان جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فرانس میں جاری ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ خان سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ پاکستان کے حمزہ خان اور مصر کے محمد نصیر کے درمیان مقابلہ ایک گھنٹہ تین منٹ جاری رہا جس میں پہلے مصر کے پلیئر نے 1-2 کی برتری حاصل کرلی تھی مگر پھر حمزہ نے کم بیک کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

میسی 17 سال میں پہلی بار بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کیلئے نامزد نہ ہوسکے

گلاس کورٹ پر کھیلنے جانیوالے میچ کا پہلا گیم حمزہ نے با آسانی 3-11 سے جیت لیا لیکن اگلے دو گیمز میں مصری کھلاڑی نے 5-11 اور 9-11 سے کامیابی حاصل کر کے 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔

تاہم نوجوان پاکستانی پلیئر نے خسارے کا پریشر نہیں لیا ۔ چوتھے گیم میں 5-11 سے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ برابر کیا اور پھر فیصلہ کن گیم میں 7-11 کی فتح کے ساتھ کامیابی سمیٹی۔

سیمی فائنل میں حمزہ خان کا مقابلہ انگلینڈ کے فنلے وتنگٹن سے ہوگا۔

Related Posts