اسلام آباد: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 16 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 58 کروڑ ڈالرمزید کم ہوگئے ہیں۔
مرکزی بینک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 58 کروڑ ڈالر کمی کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر12 ارب ڈالرسے بھی کم رہ گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے کل زرمبادلہ کے ذخائر 11ارب 99کروڑ ڈالر رہ گئے۔ کمرشل بینکوں کے پاس5ارب 88کروڑ ڈالر جبکہ اسٹیٹ بینک کے پاس 6ارب 11کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ موجود ہیں۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 495 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی ہے۔واضح رہے کہ ڈالرز کی کمی کے باعث پوسٹ پر بڑی تعداد میں ایل سیز بھی رکی ہوئی ہیں۔