پاکستان کی برآمدات میں چار ماہ کے دوران ایک ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan’s exports up by 7.69% to $24.690 billion
FILE PHOTO

پاکستان کی برآمدات میں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران 1اعشاریہ 29 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان بیورو آف شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے عرصے میں برآمدات 13.55 فیصد اضافے کے ساتھ 10.88 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

سما نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر نے اہم کردار ادا کیا جس کی برآمدات 6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو 10.44 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔ اس شعبے میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات 24.40 فیصد اضافے کے ساتھ 1.35 بلین ڈالر تک جا پہنچیں۔

اون سے بنی مصنوعات: 19 فیصد اضافہ کے ساتھ 1.75 بلین ڈالر
کاٹن کلاتھ: 5.25 فیصد اضافہ کے ساتھ 680 ملین ڈالر
تولیے: 5.47 فیصد اضافہ کے ساتھ 356.4 ملین ڈالر
بستر کاسامان: 13 فیصد اضافہ کے ساتھ 1 بلین ڈالر سے زائد
دیگر مصنوعات: پردے سمیت مختلف مصنوعات 12.46 فیصد اضافہ کے ساتھ 263.7 ملین ڈالر تک پہنچیں۔
کاٹن یارن اور کچے کاٹن کی برآمدات میں کمی ہوئی، جو 45 فیصد سے 100 فیصد کے درمیان تھی۔

اکتوبر میں ٹیکسٹائل برآمدات میں بھی 180 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جو 1.43 بلین ڈالر سے بڑھ کر 1.62 بلین ڈالر تک پہنچیں۔ اس دوران نٹ ویئر اور ریڈی میڈ گارمنٹس نے 32.35 فیصد اور 31.98 فیصد کے اضافے کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھائی۔

خوراک اور دیگر شعبے
خوراک کی برآمدات 2.36 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ مینوفیکچرنگ مصنوعات نے 1.43 بلین ڈالر کا اضافہ کیا، جو 6.25 فیصد کی بہتری ہے۔ نمایاں برآمدی مصنوعات میں قالین، کھیلوں کا سامان، فٹ بال، دستانے، سرجیکل آلات، جوتے، اور چمڑے کی مصنوعات شامل ہیں۔

دیگر شعبوں کی کارکردگی:
چمڑے کی مصنوعات: 5 فیصد اضافہ کے ساتھ 204.8 ملین ڈالر
پلاسٹک مواد: 57 فیصد اضافہ کے ساتھ 182.7 ملین ڈالر
سیمنٹ: 12.9 فیصد اضافہ کے ساتھ 104.6 ملین ڈالر
دوائیاں: 31 فیصد اضافہ کے ساتھ 141.8 ملین ڈالر

یہ پیش رفت ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے، جو برآمدات میں مزید بہتری کی امید دلاتی ہے۔

Related Posts