کراچی: پاکستان کے دلاور خان سنان نے ورلڈ مارشل آرٹس گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
امریکا کے شہر ڈیٹونا میں کھیلے جانے والے ورلڈ مارشل گیمز میں قومی چیمپئن دلاور خان سنان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےگولڈ میڈل جیت لیا۔
قومی ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کریگی یا نہیں؟ حکومتی کمیٹی نے فیصلہ سنادیا
دلاور خان سنان نے 77 کلو گرام گریپلنگ کے ایونٹ کے فائنل میں امریکی کھلاڑی ایلی ڈیوس کو شکست دی۔
واضح رہے کہ دلاور خان سنان پہلے بھی متعدد بین الاقوامی مقابلوں میں تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کر چکے ہیں۔