پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں خطے کے استحکام کیلئے اہم ہیں: سینٹ کام چیف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں خطے کے استحکام کیلئے اہم ہیں: سینٹ کام چیف
پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں خطے کے استحکام کیلئے اہم ہیں: سینٹ کام چیف

اسلام آباد: امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ جنرل مائیکل ای کریلا نے کہا ہے کہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں خطے میں استحکام اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہیں۔

سینٹ کام کے سربراہ، جنہوں نے 14 سے 16 دسمبر تک پاکستان کے اپنے دو روزہ دورے کا اختتام کیا، انہوں نے کہا کہ وہ علاقائی سلامتی کو درپیش مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ کوششیں جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

سینٹ کام کے سربراہ نے اے پی پی کو ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ ”میں جنرل عاصم منیر کے ساتھ کام کرنے کا بے حد منتظر ہوں۔ یہ ایک اسٹریٹجک رشتہ ہے جو پورے خطے میں سلامتی اور استحکام کو اہمیت دیتا ہے،”۔

جنرل کریلا نے پاکستان کی فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جاسکے، انہوں نے طورخم بارڈر کراسنگ کا دورہ بھی کیا تاکہ افغانستان کے ساتھ سرحد پر سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

سینٹ کام کے سربراہ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کے دوران اپنے دورے کو ”زبردست” قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قیادت اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ”ہم نے اہم باہمی دفاعی مفادات کو حل کرنے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔”

پاکستان میں مصروفیات کے دوران، جنرل کریلا نے کہا، وہ جنرل عاصم منیر کے ساتھ اپنے پہلے سے قائم تعلقات کو مضبوط کرنے میں کامیاب رہے۔

سینٹ کام کے سربراہ نے پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ ”ہمارے تعلقات کو طویل عرصے سے امریکی مفادات اور خطے کے لیے اہم سمجھا جاتا رہا ہے۔”

مزید پڑھیں:طالبان نے پاکستانی سفارتخانے پر سیکیورٹی بڑھانے کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا امریکہ اب بھی پاکستان کو افغانستان کی نظر سے دیکھتا ہے، انہوں نے کہا، ”سینٹ کام امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کو اپنی دوطرفہ خوبیوں اور خطے میں استحکام کو بہتر بنانے کی صلاحیت کے ذریعے دیکھتا ہے۔”

Related Posts