عالمی برادری فلسطین پر طاقت کے استعمال کو روکے، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی برادری فلسطین پر طاقت کے استعمال کو روکے، آرمی چیف
عالمی برادری فلسطین پر طاقت کے استعمال کو روکے، آرمی چیف

اسلام آباد: سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ فلسطین کا دارالحکومت القدس الشریف ہے اس کی آزادی کی جنگ کو دہشت گردی سے جوڑنا نادانی ہے،عالمی برادری اسرائیلی افواج کے فلسطین پر طاقت کے استعمال کو روکے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع سے ملاقات کی اور غزہ میں جاری جنگ میں فلسطینیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

سپہ سالار کا کہنا تھا کہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی انسانیت کے خلاف صریح جرائم ہیں۔ شہری آبادی، تعلیمی و امدادی کارکنوں، اسپتالوں پر مسلسل حملے قابل مذمت ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ جنگ میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں پر تشدد اور اندھا دھند ہلاکتوں پر گہری تشویش ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ غزہ میں تشدد کی تازہ لہر جبر، انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور ریاستی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا نتیجہ ہے، اس جنگ کو دہشت گردی سے جوڑنا نادانی ہوگی۔

سپہ سالار کا کہنا تھا کہ اس نازک موڑ پر یہ ضروری ہے کہ بین الاقوامی برادری اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی طرف سے طاقت کے غیر متناسب اور غیر قانونی استعمال کی وجہ سے رونما ہونے والے انسانی المیے کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے متحرک ہو، انسانی حقوق کی ان صریح خلاف ورزی میں مظالم کو جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کرنے سے باز رہے۔

غزہ میں اسرائیلی چنگیزیت پر غمزدہ اردنی نوجوان شادی کی تقریبات منسوخ کرنے لگے

آرمی چیف نے 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر قائم ہونے والی آزاد ریاست فلسطین کے لیے پاکستان کی اصولی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ فلسطین کا دارالحکومت القدس الشریف ہے،

Related Posts