اسلام آباد: پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے اشتراک کردہ اعداد و شمار نے اس بات کا انکشاف کیا کہ پاکستان کا سالانہ خوراک کا درآمدی بل مالی سال 2021-22 میں 9 بلین ڈالر تک پہنچ گیا، جو ملک کی تاریخ میں اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اس کی درآمد پر کم از کم 3.54 بلین ڈالر خرچ ہوئے۔
پی بی ایس کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں پاکستان کی خوراک کی درآمدات میں 668 ملین ڈالر یعنی 8 فیصد اضافہ ہوا۔
ملک نے 2020-21 کے مالی سال میں 8.348 بلین ڈالر یا 1,331 بلین روپے کے مقابلے میں خوراک کی درآمد پر کل 9 بلین ڈالر یا 1,592 بلین روپے خرچ کیے ہیں۔
پام آئل کی درآمدات میں امریکی ڈالر کے لحاظ سے بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مالی سال 21 کے 2.668 بلین ڈالر سے مالی سال 22 میں 3.549 بلین ڈالر تک 881 ملین ڈالر یا 33 فیصد اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں:مہنگائی کی مجموعی شرح 37.6 فیصد پر پہنچ گئی، 30 اشیائے ضروریہ مہنگی