اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پاکستان کی جانب سے کھیل کے میدان میں 1954 میں منیلا دوسری ایشن گیمز میں پاکستان کے لئے پہلا گولڈ میڈل جیت کر پاکستانی پرچم بلند کرنے والے پہلے کھلاڑی ریسلر 95سالہ دین محمد کو پانچ لاکھ روپے جاری کردیئے ،ساتھ ہی انکا کئی برسوں سے رکا ہوا وظیفہ بھی سابقہ تاریخ سے بحال کردیا ہے۔
پاکستان کشتی فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) آصف ڈار، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سابق سیکریٹری کرنل مجاہداللہ ترین اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سابق جوائنٹ سیکریٹری علی اکبر شاہ قادری نے چند ماہ قبل پاکستان کے اس بزرگ ہیرو دین محمد کی کسمپرسی پر حکومت پاکستان اور وزارت آئی پی سی کی توجہ مبذول کراوائی تھی جبکہ پاکستانی میڈیا نے بھی اسکا بھرپور ساتھ دیا تھا۔
کرنل (ر)آصف ڈار،کرنل مجاھداللہ ترین اور علی اکبر شاہ قادری نے وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ،جنہوں نے پاکستان کے اس گمنام ھیرو پر توجہ دلانے پر فوری کاروائی کرتے ہوئے نہ صرف پانچ لاکھ روپئے کی مالی مدد کہ بلکہ انکے وظیفے کو بھی بحال کردیا۔
مزید پڑھیں: بھارت میں لاک ڈاؤن میں توسیع،آئی پی ایل منسوخ ہونے کا امکان