وزیرِ اعظم کی ہدایت پر 237 افغان افراد کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔شہریار آفریدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم کی ہدایت پر 237 افغان افراد کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔شہریار آفریدی
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر 237 افغان افراد کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔شہریار آفریدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسدادِ منشیات و سیفرون شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر 237 افغان افراد کو وطن واپس بھیجا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کہا کہ 237 تبلیغی افراد وطن واپسی کے لیے تیار ہیں جبکہ باقی 167 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جن کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

پیغام میں وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کہا کہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے پر باقی 167 افراد کو بھی وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔ حکومت تمام تبلیغی افغان افراد کی وطن واپسی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کہا کہ تبلیغیوں اور زائرین کی فوری وطن واپسی کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی تاکہ افغان شہریوں کی وطن واپسی جلد سے جلد ممکن بنائی جاسکے۔ 

Related Posts