افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے۔وزیرِ اعظم کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے۔وزیرِ اعظم کی ہدایت
افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے۔وزیرِ اعظم کی ہدایت

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان نے ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث کابل سمیت افغانستان کے دیگر شہروں میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے۔

چیئرمین سیفران کمیٹی سینیٹر تاج آفریدی نے  وزیرِ اعظم کو افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے خط لکھا جس میں انہوں نے درخواست کی تھی کہ افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے جس پر وزیرِ اعظم عمران خان نے ایکشن لے لیا۔

سیفران کمیٹی کے چیئرمین کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ  رواں ہفتے کے دوران افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے جس کے بعد انہیں 7 روز تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ طور خم بارڈر پر قرنطینہ سینٹرز ضروری اقدامات اٹھائیں جس کے بعد وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے سینیٹر تاج آفریدی کو وزیرِ اعظم کی ہدایات سے مطلع کیا۔

افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کو جلد وطن واپس لایا جائے گا جبکہ  سینیٹر تاج آفریدی کے ساتھ ساتھ چیئرمین سینیٹ بھی وزیرِ اعظم سے افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کی درخواست کرچکے ہیں جس پر آج وزیرِ اعظم نے ہدایات جاری کردی ہیں۔ 

Related Posts