کراچی :آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ یہاں بہت پیار کرنے والے لوگ ہیں، کراؤڈ نے بھی ہمیں سپورٹ کیا، راولپنڈی ٹیسٹ کی بے جان وکٹ کے بعد اب ہم چاہتے ہیں کہ کراچی میں بہتر وکٹ بنائی جائے۔
کراچی میں ورچوئل پریس کانفرنس میں ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ راولپنڈی کی وکٹ بے جان تھی لیکن کراچی میں میچ سے قبل کنڈیشن کا جائزہ لیں گے اور کراچی ٹیسٹ میں کتنے اسپنرز کھیلیں گے اس کا مجھے علم نہیں ہے، ہم ایسا میچ چاہتے ہیں جس میں بالرز کے لیے بھی مواقع ہوں۔
اوپنر بلے باز نے کہا کہ دورہ کے حوالے سے اب تک سب کچھ مثبت ہے اور یہاں بہت پیار کرنے والے لوگ ہیں، پنڈی میں تماشائیوں نے بھی ہمیں سپورٹ کیا۔ کھیل کے دوران لطف اندوز ہونا چاہیے، تماشائی کھیل کا سب سے اہم حصہ ہیں اس لیے ان کے ساتھ انجوائے کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی نے بھی راولپنڈی کی پچ کو اوسط سے کم درجہ قراردیدیا