پاکستان کی مختصر فلم نور نے کانز فلم فیسٹیول کے جنوری کے آن لائن ایڈیشن میں بیسٹ ہیلتھ فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔
عمر عادل کی ہدایت کردہ اس فلم کے آف لائن ایڈیٹر ایم ارسلان ہیں اور ویژول شاپ نے اسے ایڈٹ کیا تھا۔ مختصر فلم ایک اسکول کی طالبہ کے گرد گھومتی ہے جس کی بینائی کمزور ہوتی ہے۔
کانز فلم فیسٹیول نے جنوری کے آن لائن ایڈیشن میں بیسٹ ہیلتھ فلم کا ایوارڈ مختصر پاکستانی فلم نور کو دیا کیونکہ دنیا میں ایسے بچوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے جو کمزور بینائی کی وجہ سے کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔
شاہ رُخ خان کی اہلیہ گوری خان کیخلاف جائیداد کے معاملے پر مقدمہ درج
ایوارڈ جیتنے پر فلم کے ہدایتکار عمر عادل نے انسٹاگرام پوسٹ میں اسے پاکستان کیلئے فخر کا لمحہ قرار دیا اور کہا کہ فلم میں ثروت گیلانی اور عمیر رانا جیسے مشہور نام تھے، فلم کی کہانی بہت اچھی تھی جو معاشرے کے مسائل کو اجاگر کرتی ہے۔